چیف آفیسر بلدیہ کااہلکا روں کے ہمراہ سستا رمضا ن با زا ر کا دورہ 

 اٹک (نامہ نگار)چیف آفیسر بلدیہ سردا ر آفتا ب احمد خان نے تجا وزا ت انسپکٹر عابد شہزا د ، صدر مرکزی انجمن تاجرا ن شیخ جا وید اقبال اور بلدیہ اہلکا را ن کے ہمراہ سستا رمضا ن با زا ر کا دورہ کیا ،انہو ں نے اشیا خوردو نو ش کے ریٹ اور معیار کو چیک کیا ، چینی ، سبزی ، فرو ٹ اور کریا نہ کے معیار کو چیک کیا اور ریٹ چیک کیے ، اس موقع پر سردا ر آفتا ب احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوا ز شریف کے ویژن اور احکا مات کی رو شنی میں سستا رمضان با زا ر میں اشیا خوردو نو ش معیار ی اور سستی مہیا کرانا ہما رے فرا ئض منصبی میں شامل ہے اور تمام اشیا بازا ر سے کم نرخو ں پر دستیا ب ہے ، عوام النا س کے لیے کسی بھی قسم کی مہنگا ئی بردا شت نہیں کی جائے گی ، رمضا ن المبا رک کے بابرکت مہینے میں سستی اور معیار ی اشیا خو ردو نو ش مہیا کر انا ہما ری ذمہ داری ہے اور ہم اپنے فرا ئض منصبی سرانجام دے رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن