کلرسیداں (نامہ نگار)بلدیہ کلرسیداں نے پہلی بار کلرسیداں شہر کی تزہین و آرائش ،خوبصورتی کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں جس پر 77 لاکھ سے زائد کی لاگت آئے گی یہ بات چیف آفیسر بلدیہ رفعت پاشا نے بتائی انہوں نے کہا کہ بلدیہ کی حدود کو خوبصورت بنایا جارہا ہے پنڈی روڈ پر مہیرہ سنگال سے کلرسیداں شہر مرید چوک اور پھر یہ سڑیٹ لائٹس نالہ شکر نال چوآ روڈ تک لگائی جائیں گی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب میں معیار کا خاص خیال رکھا گیا اور یہ سولر پر ہوں گی اسی طرح دوبیرن روڈ بیول روڈ کے ساتھ ساتھ مرید چوک کو خوبصورت مقام میں تبدیل کیا جائے گا اس کے اطراف کے راستوں پر بھی سڑیٹ لائٹس لگیں گی مختلف دفاتر کو جانے والوں کی رہنمائی کے لیئے بورڈ آویزاں کیئے جا رہے ہیں۔ادہر شہریوں نے بلدیہ کے اس اقدام کا زبردست خیرمقدم کیا ہے۔