عید قربان پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی اعلیٰ کارکردگی

مکرمی! عید قربان کے موقع پر LWMC  کی جانب سے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے بہت سے اقدامات کئے گئے ۔ جو قابل تعریف ہیں جانوروں کی آلائشوں کو مناسب طور پر ٹھکانے لگانے کیلئے گھروں یونین کونسل کے دفاتر اور مساجد اور کیمپوں پر ویسٹ بیگز کی مفت فراہمی نہایت عمدہ طریقے سے کی گئی۔۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے ہر یونین کونسل میں کیمپوں کا قیام نیز مشینری کی  عملہ کو فراہمی  بروقت کی گئی۔۔ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ٹرانسفر سٹیشن اور ڈمپنگ پوائنٹ کا بہترین انتظام کیا گیا۔۔ LWMC کا سب سے اہم فرائض ماحول کو صاق رکھنا اور گندی کا خاتمہ ہے۔ تاکہ گندگی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے وہ اس میں کامیاب رہی جو حکومت اور انتظامیہ کی بڑی کامیابی ہے۔ ماحول کو پرسکون اور آب و ہواکو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کا فرض ہے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے۔ (قرات حفیظ، سمن آباد کالج  لاہور)

ای پیپر دی نیشن