ڈاکٹر نکہت شکیل نے آؤٹ آف سکول بچوں کا معاملہ قومی ایمرجنسی قراردیدیا

اسلام آباد(خبرنگار) پاکستان کی قومی اسمبلی کی پارلیمانی کاکس برائے حقوقِ اطفال کی کنوینر ڈاکٹر نکہت شکیل خان نے آؤٹ آف سکول بچوں کا معاملہ قومی ایمرجنسی قراردیاہے سکول سے باہر بچوں کے مسئلے کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے پی سی سی آرمسئلے کے مؤثر حل کیلئے اجتماعی فیصلہ سازی کے راستے تلاش کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی کنونیئر نکہت شکیل خان نے حقوق اطفال کے عنوان سے جمعرات 16جنوری کو منعقد ہونیوالے قومی سمپوزیم کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انعقاد کرے گی سمپوزیمکے قیام کا مقصد پاکستان کے ڈھائی کروڑ سے زائد اسکول سے محروم بچوں کے مسئلے کے جامع حل پر مرکوز ہوگااس سمپوزیم کا مقصد وفاقی اور صوبائی قانون سازوں کو ایک فعال پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔اس سمپوزیم میں پاکستان کی صوبائی اور قانون ساز اسمبلیوں کے اراکین، وفاقی وزیر تعلیم، اور دیگر معزز شخصیات شامل ہوں گی۔ اس موقع پر ماہرین اپنے جامع تجزیات اور اہم تحقیقاتی نتائج پیش کریں گے، جس سے تعلیمی رسائی میں غربت اور صنفی تفاوت جیسی دیگر رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے جدید حکمت عملیاں اپنانے پر بامقصد اور سیر حاصل گفتگو کو فروغ ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن