گوجرخان،حاجی ملک وزیر کوبچھڑے ہوئے آٹھ سال گزر گئے

 گوجرخان/بیول (نامہ نگاران) بابائے صحافت خطہ پوٹھوہار کے جرات مندانہ صحا فت دنیا کا ایک بہادر حق سچ کا ساتھ دینے والے پوٹھوہار پریس کلب گوجر خان کے بانی تاحیات صدر نمائندہ نوا ئے وقت گوجر خان حاجی ملک وزیر محمد مرحوم کو ہم سے بچھڑے ہوئے آٹھ سال گزر گئے لیکن گوجر خان کی تمام سیاسی سماجی مذہبی کاروباری تنظیموں کے دلوں میں زندہ ہیں ایسے لوگ صدیوں تک یاد رکھے جاتے ہیں ملک وزیر محمد مرحوم نے اپنی ساری زندگی گوجر خان کی غریب عوام کے لیے وقف کر رکھی تھی اپنی قلم کی طاقت ہمیشہ ظلم جبر کیخلاف اور عوام کے مسائل کے لیے استعمال کرتے رہے مرحوم کے خلاف فوجداری مقدمات بھی بنائے گئے لیکن کرپشن اور کرپٹ نظام کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا سچ لکھنے پر ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں لیکن جان کی پرواہ نہیں کی سچ لکھتے رہے اور حقائق کو منظر عام پر لاتے رہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی تحصیل گوجر خان کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات ایم مقصود قریشی نے حاجی ملک وزیر محمد مرحوم کی آٹھویں برسی کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ملک وزیر محمدکی وفات سے جوخلا پیدا ہوا اس کوپر کرنا ناممکن ہے پوٹھوہار پریس کلب گوجر خان کے سینئر صحافیوں اور ان کے فرزند حاجی عامر وزیر ملک اور محمد نصیر بھی ایک جرات مندانہ صحافت کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن