پی پی قیادت کی عوامی مقبولیت آئین پسندی کا ثمر ،مظہرحسین بابر

 کھنڈا (نامہ نگار)پا کستا ن پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے ڈپٹی سیکر ٹر ی اطلاعات مظہرحسین بابر نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی عوامی مقبو لیت انکی جمہوریت دو ستی اور آئین پسندی کا ثمر ہے پیپلز پارٹی جمہوریت کی علمبردار جماعت ہے پارٹی قائدین نے ملکی استحکام کو ہمیشہ مقدم رکھا اور آئین پاکستان کی بالادستی و قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کی،،نوائے وقت ،، سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک کو پیپلز پارٹی کی باکردار قیادت کی ضرورت ہے جو نفرتوں کی سیاست کو ختم کرکے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری مفاہمت کے بادشاہ مانے جاتے ہیں  انکی کاوشوں سے ملک میں سیاسی استحکام کو فروغ مل رہا ہے اور بیرونی دنیا میں پاکستان کا وقار مزید بلند ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے وفاق اور صوبوں میں اعتماد کی فضا کو مستحکم کیا انکی ایوان صدر میں موجودگی وفاق کی مضبوطی کی ضمانت ہے آصف علی زرداری ایک قابل اور زیرک سیاستدان ہیں جو ملک کو بحرانوں سینکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں پاکستان اس وقت کسی طرح کے عدم استحکام کو برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں قوم پیپلز پارٹی کی قیادت پر بھروسہ رکھے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے ساتھ کیے وعدے پورے کیے۔

ای پیپر دی نیشن