فیروزوالہ( نامہ نگار) ٹریفک کے مختلف حادثات خاتون سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ جی ٹی روڈ پر دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ تیررفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا‘ ایک شخص ہلاک اور ساتھی زخمی ہو گیا۔ ویگن بے قابو ہو کر ٹکرا گئی ‘خاتون ہلاک‘شوہر اور بیٹی ذخمی ہو گئے۔ دو رکشے ٹکرانے سے 8 افراد یاسر‘ سیف اللہ‘ حبیب وغیرہ زخمی ہو گئے۔