گوجرانوالہ: پولیو ٹیموں کی ورکنگ ،ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پولیوسے پاک محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے صحت مند پنجاب مشن کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا 20دسمبر تک انسدادِ پولیو مہم کا گل روڈپرپولیو ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ ایس او پیز پر عملدر آ مد ، سکیو ر ٹی کے انتظامات،کولڈ چین اوراب تک بچوں کی ویکسی نیشن کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔پولیو ورکرزکو جانفشانی اور ذمہ داری سے ہر گھرہر بچے تک پہنچنے کی ہدایت ،سی ای او ہیلتھ تھارٹی ڈاکٹر معیذ منصور نے مہم کے دوران اب تک کی کوریج سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ /وزیرآباد نوید احمد کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی قومی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز(ریونیو شبیر حسین بٹ، جنرل فیصل سلطان، فنانس اینڈ پلاننگ سمیرا عنبرین)، اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی اقرا مبین، ڈاکٹر حلیمہ منیر، کامونکی ماہم واحد، نوشہرہ ورکاں جواد حسن پیر زادہ، ہیڈکوارٹر زوہا باسط)نے ضلع گوجرانوالہ کی مختلف یونین کونسلوں میں جاری 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کی پیش کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن