لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے مملکت بحرین کے قومی دن کے موقع پر بحرین کے سربراہ شیخ محمد بن عیسی آل خلیفہ ور سفیر بحرین محمد ابراہیم محمد عبد القدیر کو مبارکبادان کی عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا بحرین نے اسلامی اقدار کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان اور بحرین کے تعلقات برادرانہ بنیادوں پر کئی دہائیوں سے استوار ہیں۔