اسلام آباد(خبرنگار)جاز نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں جاز اِمرسِو ڈے کا انعقاد کیا یہ تقریب ایک وسیع آگاہی مہم کا حصہ تھی جس کا مقصد جاز کی ایک روایتی ٹیلی کام کمپنی سے ایک جدید اور جامع ٹیکنالوجی گروپ میں تبدیلی کو اجاگر کرنا تھاتقریب میں جاز کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کو نمایاں کیا گیا جس کے ذریعے طلبا اور اساتذہ کو ان شعبوں کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا جو روزگار کے نئے امکانات پیدا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر جاز کے اس عزم کو بھی اجاگر کیا گیا کہ کس طرح کمپنی ٹیکنالوجی سے جڑی جدت کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں اور روزگار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے تقریب میں ایک دلچسپ "ایکسپیرینس زون" بھی قائم کیا گیا، جہاں جاز کے نمایاں ڈیجیٹل پلیٹ فارمزکو پیش کیا گیا۔