عرس امیر خسرو‘ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے وفد کے ہمراہ چادر چڑھائی

لاہور (میگزین رپورٹ) طوطی ہند حضرت امیر خسرو کے 721 ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سعد احمد وڑائچ کی قیادت میں پاکستانی زائرین کے وفد نے پاکستان کی جانب سے دونوں درگاہوں حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء اور حضرت امیر خسرو پر چادریں پیش کیں۔ اس موقع پر درگاہ حضرت محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین دیوان سید طاہر نظامی نے پاکستانی ہائی کمشنر سعد احمد وڑائچ، فرسٹ سیکرٹری شعیب سرور، جمیل، جبار اور زائرین کے گروپ لیڈر رضوان احمد کی دستار بندی کی اور دونوں ممالک میں امن، خوشحالی اور بھائی چارے کی دعا کرائی۔

ای پیپر دی نیشن