حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی کا قلعہ صاحب سنگھ چرچ ، کرسچین کالونی کا دورہ 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق اور ڈی پی او عاطف نذیر نے قلعہ صاحب سنگھ چرچ اور کرسچین کالونی کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق اور متاثر ہونے والے بچوں کے اہلخانہ سے ان کے گھروں میں جا کر ملاقات کی ۔اسسٹنٹ کمشنر سلمان اکبر ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اکرام اللہ سندھو اور مسیحی برادری کے سرکردہ افراد بھی موجو دتھے۔ ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ بچوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور دکھ کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے ،اور انہیں کسی صورت بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ای پیپر دی نیشن