شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ روائتی سیاسی جماعتوںنے ملک میں سیاسی و معاشی ابہام پیداکیا، مسلط کردہ کرپٹ حکمران ٹولہ ملک و قوم کی نمائندگی کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا ان سے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے اقدامات کی توقع نہیں کی جاسکتی، اقتدار اور ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ہر چیز کو داؤ پر لگادیا گیا ہے مہنگائی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔