صفدرآباد میں ترقیاتی کاموں کا  جال بچھائیں گے:بیرسٹر مجتبیٰ جمال

صفدرآباد (نامہ نگار)نوجوانوں کے ساتھ مل کر تحصیل صفدرآباد میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے ۔عوامی مفاد کے ہر کام کے لئے نوجوانوں کے شانہ بشانہ چلوں گا ۔ان خیالات کا اظہار بیرسٹر مجتبیٰ جمال نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حلقہ پی پی144 میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار بیرسٹر مجتبیٰ جمال نے نجی مارکی رحمان آباد میں یوتھ کنونشن کا اہتمام کیا جس میں تحصیل صفدرآباد کے نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی ۔اس موقع پر تحصیل بھر سے صحافیوں نے کنونشن کی کوریج کی ۔صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ہی میرا اوڑھنا بچھونا ہے ۔مسلم لیگ کا ہرجوان میرے سر کا تاج ہے ۔تحصیل صفدرآباد کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے نوجوان میرے دست و بازو بنیں، تحصیل بھر میں ہر کام کے لئے ہمہ وقت موجود ہوں گا ۔ مسلم لیگ (ن) کو پاکستان ہمیشہ مشکل حالات میں ملا اور میرے قائد نے وطن عزیز کو ہر مشکل سے نکالا ہے ۔پاکستان جلد ترقی کی رہ پر گامزن ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن