راولپنڈی(پ ر)سویڈن کی سفیر مس انگرڈجوہنسن نے جمعہ کے روز ہیڈ کوارٹرز ایف ڈبلیو او کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سفیر نے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ ڈی جی ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے سویڈن سفیر کو ملکی ترقی میں ایف ڈبلیو او کے کردار،ڈھانچے اور موجودہ ترجیحات کے بارے میں بریفنگدی۔ملاقات کے دوران سویڈن کی سفیر نے ایف ڈبلیواوکے معاشی،معاشرتی اوراقتصادی کردار کی تعریف کی اوراسے ملکی ترقی میں ایک اہم جزو قرار دیا۔ دورے کے دوران مس انگرڈ جوہنسن کےساتھ کمرشل کونسلر جنرل سویڈن مسٹر حسن عباس بھی تھے۔