صیہونی فورسز کا لبنان کے عیسائی اکثریت والے قصبے پر حملہ، 21 ہلاک

واشنگٹن، تل ابیب ، بیروت (این ا ین آئی) اسرائیلی فضائیہ نے شمالی لبنان میں عیسائیوں کی اکثریت والے قصبے عائتو پر حملہ کردیا جس سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عائتو کے میئر جوزف تراد نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے ایک ایسے مکان کو نشانہ بنایا جو بے گھر ہونے والے افراد نے کرائے پر لے رکھا تھا۔اسرائیلی فوج نے لبنان کے مزید 25 دیہات کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اقوام متحدہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کے جنگجو انسانی ڈھال کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ادھر اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ اینٹی ٹینک میزائل نظام کے کمانڈر محمد کمال نعیم کے قتل کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے حزب اللہ کے اینٹی آرمر میزائل نظام کے کمانڈر کو ہلاک کردیا۔اسرائیلی فوج نے پلیٹ فارم پر حملہ کیا جو ملک کے شمال اور وسطی علاقوں کی طرف میزائل لانچ کرنے کے لیے استعمال کیے گئے۔دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکہ سے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری یا تیل اہداف کی بجائے ایرانی فوج پر حملہ کر سکتا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں معاملے سے واقف دو اہلکاروں کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق اسرائیل کا ہدف ایران کی جوہری یا تیل تنصیبات نہیں ہوں گی۔ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن