ویٹرنری یونیورسٹی کی پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم تشکر تقریب

لاہور(لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے بھارتی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے پر پاکستانی مسلح افواج کے اعزاز میں یوم تشکر منایا۔ یوم تشکر کے حوالے سے سٹی کیمپس میں واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت چیئر پرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ ایویلوایشن، فیڈ بیک، انسپیکشن ومانیٹرنگ بر گیڈیئر (ریٹائرڈ) بابر علا ؤ الدین نے وائس چانسلر میری ٹوریئس پرو فیسر ڈاکٹرمحمد یونس (تمغہ امتیاز)  کے ہمراہ کی۔ واک کے شر کا نے حب الوطنی کے نعرے لگا ئے اورجھنڈے لہرا ئے۔ میڈیا سے بابر علا ؤ الدین نے کہا افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مر صو ص میں ہمت، جرأت اور بہادری کی اعلی مثا ل قا ئم کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن