ملتان (نمائندہ خصوصی)ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش کا نواں شہر چوک کا دورہ، بیوٹیفیکیشن بارے احکامات جاری کر دیئے کلمہ چوک تا کچہری فلائی اوورزپر لائیٹس اور چوک پر پلانٹر میں پھول لگانے اور علامہ اقبال پارک سے ملحقہ فوارے کو فعال کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ کلمہ چوک تا فلائی اوور لائیٹس کی تنصیب بھی کی جاری ہے ۔ نواں شہر چوک کو بھی خوبصورت بنائیں گے۔علامہ اقبال پارک کی تزئین و آرائش کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔