ملک کے 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

  اسلام آباد (آئی این پی )ملک کے 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی  ہے ۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں قائم پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پہلے سے متاثرہ 12 اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1  )کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر  (این ای او سی)  نے ریجنل ریفرنس لیب کی 12 اضلاع کے سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا ہے۔ این ای او سی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیسٹ کیلئے ماحولیاتی نمونے 17 سے 26 فروری کو لئے گئے تھے، بلوچستان 4 اضلاع کے سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن