لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے 6افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ،واساکے بھی 4افسران تبدیل کر دئیے گئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے تبدیل کئے گئے افسران میں ندیم احمد کو اے سی ایچ آر جہلم ، سید عثمان حسن کو کالونی افسر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،محمدعمران ارشد کو سب رجسٹرار ون سیالکوٹ ، محمد عارف انجم کو سب رجسٹرار فیصل آباد سٹی ،عمران محمود کو اے سی ایچ آر سیالکوٹ اور احسان اللہ کو اے سی ایچ آر قصور تعینات کر دیا گیا۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔مینیجنگ ڈائریکٹر واسا کی جانب سے تبدیل کئے گئے افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹرانجینئرنگ اصغرعلی کوڈی ایم ڈی انجینئرنگ کے ڈسپوزل پر،ایکسئن ارمغان خان کو سینئر کنسٹرکشن انجینئر ڈی سی ٹوکااضافی چارج ، ایس ڈی اوعمیرحمیدکوڈی سی ٹو سے ڈی ایم ڈی انجینئرنگ کے ڈسپوزل پر جبکہایس ڈی اوارسلان ادریس کوجونیئرکنسٹرکشن انجینئر ڈی سی ٹوتعینات کردیاگیا۔