علماءدین کی تعلیمات کی نشرواشاعت  تیز کریں : ذاکر نائیک

لاہور(نیوز رپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے تبلیغ دین اور اشاعت اسلام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ بالخصوص نئی نسل ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خیالات اور نظریات سے متاثر ہوئی ہے۔ اسلام کو پوری دنیا میں پھیلانے اور دین کی صحیح روح کی پہچان میں نئی تاریخ رقم کی ہے اور ڈاکٹر زاکر نائیک کی دین کے حوالے سے خدمات روشن باب ہیں۔  اس امر کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ساتھ خصوصی نشست کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  ڈاکٹرزاکر نائیک نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر زور دیاکہ ماہ صیام کے مبارک دنوں میں مذہبی ماحول کا خیال رکھتے ہوئے علمائے کرام کودین کی صحیح تعلیمات کی نشرواشاعت کا کام مزید تیز کر دینا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن