شرقپورشریف( نامہ نگار) سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نے کہا ہے کہ ہمیں ماہ صیام میں جو اللہ کی طرف سے رحمتوں برکتوں اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے اس میں پانچ وقت کی نماز پابندی کے ساتھ ادا کرنی اور اس میں کثرت کے ساتھ ذکر الہی سے اپنا تعلق مضبوط کرنا چاہییرمضان المبارک میں نیکیوں کے اجر میں اضافہ کر دیا جاتا ہے قرانی تعلیمات اور سنت رسول پر عمل پیرا ہونے سے دنیا و اخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے رمضان کریم اخوت محبت تقوی و پرہیزگاری سمیت احساس کا درس دیتا ہے ۔ رمضان المبارک اپنے دامن میں لا تعداد رحمتیں اور برکتیں سمیٹے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ عالیہ شرقپور شریف میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا رمضان المبارک صبر رحمت اور استقامت کا درس دیتا ہے تقوی اور پرہیزگاری سے زندگی کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔