کلر سیداں ،دوافراد کے اغواء میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج 

کلر سیداں (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں وارث جاوید نے دوافراد کے اغواء میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں جس پر پولیس نے چار ملزمان سلطان، احتشا م، زاہد اور علی رضا کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ہے ۔مدعی کی طرف سے کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

ای پیپر دی نیشن