چوک سرور شہید (خبرنگار) تحصیل چوک سرور شہید میں "صاف ستھرا پنجاب" مہم کا افتتاح تو کر دیا گیا، لیکن صفائی کا عملہ صرف مخصوص مقامات تک محدود ہے اور گلی محلوں میں صفائی کی صورتحال جوں کی توں برقرار ہے۔شہریوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیم کو پابند کیا جائے کہ وہ، گلی محلوں اور سڑکوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کو یقینی بنائے۔