راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سلامی معاشرے کا بنیادی وصف حیا ہے، ناظمہ اعلی، اسلامی جمعیت طالبات پاکستان عائشہ رضوان نے گزشتہ روزیومِ حیاکے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ معاشرے میں صالحیت کا عنصر موجود ہے، پاکستان میں 68 فیصد طبقہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جسکو بے راہ روی سے بچانے کے لئے والدین، تعلیمی اداروں اور حکومتی اداروں کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ معاشرے کو بلند سیرت اور مضبوط کرداروں پر مشتمل نوجوان میسر آسکیں۔