اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر بحرین کا اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد پاکستان کے چار روزہ دورے پرااج اسلام آباد پہنچے گا۔ بحرینی وفد بحرین کے اسپیکر ڈاکٹر احمد بن سلمان المسلم کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، بحرین کا پارلیمانی وفد اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران صدر، وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کرے گا۔ دورے کے دوران پاکستان اور بحرین کے درمیان پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ بحرین کے اسپیکر کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ بحرین کا پارلیمانی وفد اسلام آباد کے تاریخی و ثقافتی مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔