اردل روم ‘5معطل اہلکاروں کو سزائیں ‘3کی دوبارہ انکوائری کا حکم 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے کہا ہے کہ ا ختیارات سے تجاوز کرنے والے عوام اور پولیس فورس دونوں کے دشمن ہیں۔کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس افسران و جوان کڑے احتساب کیلئے تیار رہیں۔ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے گزشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم کے دوران افسران اور جوانوں کو جاری شوکاز نوٹسز کی سماعت کے دوران کیا۔فیصل کامران نے دورانِ سماعت 5 معطل اہلکاروں کو بعد از انکوائری قصور وار ثابت ہونے پر سزائیں دی جبکہ3 اہلکاروں کے شوکاز نوٹسز پر دوبارہ انکوائری کے احکامات جاری کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اس سے پہلے گزشتہ دس ماہ کے دوران 320 افسران و اہلکاروں کو فرائض ادائیگی میں غفلت پر سزائیں دی جا چکی ہیں۔محکمانہ احتساب فورس کی کارکردگی بہتر بنانے میں کلیدی کردار کی حیثیت رکھتا ہے۔فرائض کی درست ادائیگی سے ہی سروس ڈیلیوری کا کا معیار بہتر ہو گا۔جو اہلکار فرائض منصبی کو احسن طریقے سے انجام دیں گے،اْن کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی۔کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کا کڑا احتساب ہو گا۔چند کالی بھیڑوں کو پورے محکمہ کی بدنامی کا سبب نہیں بننے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن