مظفرآباد(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) آزادجموں و کشمیر خواتین ونگ ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام آج بلدیہ ہال اپر اڈہ میں تقریب کا منعقد ہو گی جس میں مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں مرکزی صدر خواتین ونگ مریم کشمیری سمیت مرکزی ،ضلعی عہدیداران ، بلدیاتی نمائندگان سمیت پارٹی کے کارکنان اس تقریب میں شریک ہوں گے، میڈیا کے لئے جاری بیان میں سٹی صدر سائرہ چشتی، جنرل سیکرٹری کرن عبداللہ نے کہا کہ تقریب کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے ، مسلم لیگ (ن) عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے جو عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا ہر ممکن کردار یقینی بنا رہی ہے