چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب و دیگر متعلقہ افسران نے شہر کا دورہ  

 اٹک (نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل وایڈمنسٹریٹربلدیہ اٹک انیل سعید کی ہدایات کی روشنی میں چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان و دیگر متعلقہ افسران نے اٹک شہر کا دورہ کیا، انہوں نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور اس امر کویقینی بنایا کہ تجاوزات کا موثر و مستقل خاتمہ ہو سکے، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک و اے ڈی سی جی اٹک انیل سعید نے کہا کہ وہ تمام حالات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں،  ناجائز تجاوزات اور غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن