کراچی(نیوزرپورٹر)محب قومی سماجی کونسل ( ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ وطن پاکستان کے قیام کو 73سال ہوگئے ہیں تاہم مقاصدپاکستان کی تکمیل اور اس پر عملدرآمدتا حال نہیں کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے14 اگست، 73ویں قیام پاکستان کے موقع پر ایم کیو ایس سی کی جانب سے پاک کالونی کے علاقے محب چوک بڑابورڈ پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ وطن عزیز برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمرہے اس کی سلامتی اور استحکام پوری قوم کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کی قیادت میں وطن عزیز کے قیام کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست تھا لیکن ملک پر قابض انگریزوں کے ایجنٹوں نے پاکستان کو قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے خوابوںکے برعکس بنایا دیاہے ۔