پیر محل (نامہ نگار) ٹریننگ سیشن کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گائوں 324گ ب کی رہائشی لیڈی ہیلتھ ورکر شمشاد اختر گائوں 330گ ب میں قائم بنیادی مرکز صحت میں پولیو مہم کے سلسلہ میں لگائے جانے والے ٹریننگ سیشن میں شریک تھی کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔