لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے2018ء کے انتخابی نتائج تک رسائی کی درخواست میں جعلی بیان حلفی جمع کرانے کے کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کوکالعدم قرار دینے کیلئے علیم خان کی درخواست غیرموثر ہونے کی بناء پر نمٹا دی۔ علیم خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت پیش نہ ہوئے۔