لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی نوجوان بائولرز کیساتھ ملاقات کی، اس دوران نیٹ پر بائولنگ کرنے والے بائولرز کو اپنے پاس بلایا اور گفتگو کی۔بائولرز نے بتایا کہ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جیسے آج آپ ہیں ویسے ہی چند سال قبل ہم بھی تھے۔ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان نے مشورہ دیا کہ ڈسپلن رکھنا ہے، صبح جلدی اٹھنا اور نماز با جماعت پڑھنی ہے۔ محنت کرو، اللہ پاک پر یقین رکھو، محنت کا پھل ملتا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سے ملاقات کر کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، محمد رضوان سے ملاقات کا نہیں سوچا تھا لیکن رضوان نے خود بلایا تو حیرانی ہوئی۔ محمد رضوان نے کہا اچھے کھلاڑی کو دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کیا کرو۔