پیر سید ادریس شاہ زنجانی کی صابر شاہ گیلانی کی وفات پرتعزیت

لاہور(کلچرل رپورٹر) دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانیؒ کے سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا دنیا ایک عارضی مقام ہے، اصل ٹھکانہ آخرت ہے۔ ہر انسان نے ایک دن اللہ کے حضور پیش ہونا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم نیک اعمال کریں تاکہ آخرت میں سرخرو ہو سکیں۔ سید صابر شاہ کی سیاسی، سماجی اور فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال سے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے حلقہ احباب اور جماعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔نمازِ جنازہ میں خواجہ ندیم سعید وائیں،سید غلام دستگیر شاہ گیلانی، سبغت اللہ سلطان ،میاں محمد آصف ودیگر اقارب، سیاسی کارکنان، عمائدین علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



ای پیپر دی نیشن