راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداوں نے دہشت گردوں کیخلاف جراتِ حضرتِ مختار ثقفی کا عملی شعار بنا رکھا ہے، حکومت دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے، ٹانک، جنڈولہ، بنوں سمیت خیبر پختونخوا و بلوچستان میں دہشت گروں کی کاروائیاں اور جعفر ایکسپریس پر حملہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ تھا، سیکیورٹی فورسز نے حملوں کو ناکام بنا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان دشمن قوتوں کے سامنے جھکنے والا نہیں ، اب وقت کا تقاضا ہے کہ ہم بحیثیتِ قوم متحد ہو کر دہشتگردی کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ لڑیں بھارت کی دہشت گردی میں شمولیت کے ناقابلِ تردید ثبوت پہلے ہی متعلقہ عالمی فورمز پر رکھے جا چکے ہیں ان کو مزید شدت کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھا جائے اور عالمی عدالتِ انصاف میں بھی پیش کیا جائے، حضرت مختار نے کتابِ خدا، سنتِ رسولؐ، فرزندِ علی و بتول امام حسین کے قصاص اور مظلومین و محرومین کے دفاع کا علم اٹھا کر ظالمین کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا، دنیائے مظلومین کے دفاع کیلئے عالمِ اسلام کو جذبہ مختار اپنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ہیڈ کوارٹر مکتبِ تشیع علی مسجد میں مختار فورس(رضا کار)کے زیرِ اہتمام یومِ مختارِ آلِ محمدؐ کی مناسبت سے تقریب کی پہلی نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔