کھنڈہ(نامہ نگار) پنجاب حکومت کی رٹ کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہی کھنڈہ،بسال ،رنگلی ،پنڈ سلطانی ،ناڑہ،سگھری و مضافات میں منافع خور عوام کو لوٹنے میں سرگرم ہیں من مانیاں عروج پر ہونے کی بناپر شہریوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے من مانی قیمتیں وصول کرنے پر لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں بازاروں میں سبزی و پھل گوشت کریانہ فروخت کرنے والوں نے انت مچارکھی ہے اپنی مرضی کے ریٹ مختص کررکھے ہیں غریب شہری نہ چاہتے ہوئے بھی ظلم سہنے پر مجبور ہیں عوامی حلقوں نے ڈی سی اٹک سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔