راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی سٹیشن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے پاکستان پر وار کیا ہے تو جواب بھی پاکستان دے گاغیر ملکی طاقتیںجس طرح کا کھیل کھیل رہی ہیں اسی طرح ان کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے ضرار کمپنی نے دنیا میں پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا ہے بی ایل اے کی ایکشن کی دنیا مذمت کر رہی ہے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنایا گیا سیکورٹی فورسز کا ردعمل بہت بروقت تھا 9خودکش حملہ آوروں کو ضرارکمپنی کے کمانڈوز نے قابو کیااندر موجود کالی بھیڑوں نے اس سانحہ کو مذاق اور طنز بنانے کی کوشش کی دشمن نما لوگوں کو قوم و دنیا نے پہنچان لیا جہاں جہاں دہشتگرد ہو گا،اسکا سہولت کار ہو گا اسکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ریلوے کو بہتری کی جانب لیکر جا رہے ہیںوقت کی پابندی،صفائی،کھانے کا معیار مدنظر رکھیں گے ایم ایل وں سنتے سنتے کان پک گئے ہیں اگر کوئی تعاون کرے گا تو ٹھیک نہیں تو ہم اپنے وسائل سے کراچی سے پشاور تک ٹریک ڈبل کریں گے تاجر کہتے ہیں کہ ہم ریل کے ذریعے اپنا سامان منگوانا چاہتے ہیں،شور سے تھر تک ایک نئی لائن بچھائی جا رہی ہے وہ 31دامبر تک مکمل ہو جائے گا گوادر اور کراچی اور پھر کوہاٹ سے آگے لیکر جائیں گے ہم چاہتے تاجسکتاں تک اس ریل پر سفر کریں گے جو کام نہیں کرے گا وہ اپنا فیصلہ خود کرلے پوری قوم کو کھڑا ہونا ہے،ہمیں فتح کرنا ناممکن ہے ہم ایٹمی طاقت ہیںکوئی بندہ ایک انچ پاکستاں کے اندر داخل نہیں ہو سکتا ہم پہلے پاکستانی اور بعد میں صوبوں کی نمائندگی کریں گے ۔