اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) محکمہ پاسپورٹس کیلئے جرمنی سے منگوائے جدید نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے نئے پاسپورٹ پرنٹرز میں دو جدید ای پرنٹرز اور 6 ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل پرنٹرز کی انسٹالیشن کیلئے غیرملکی تکنیکی ٹیم بھی آگئی۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ نئے جدید پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔