بلدیاتی انتخابات کروائے بغیر عوامی مسائل کا حل ناممکن :عابد حسین صدیقی

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا بلدیاتی انتخابات کروائے بغیر عوامی مسائل کا حل ناممکن ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرے۔دیگر تینوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں۔ صوبے میں تمام ترقیاتی کام ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں ارکان کی بجائے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے کروائے جائیں۔قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو صرف قانون سازی تک محدود رکھا جائے۔

ای پیپر دی نیشن