لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے پرائیویٹ گاڑیوں پرپولیس لائٹس اورشیشوں پر سیاہ پیپر لگانے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے ہیں۔سی ٹی او لاہور نے کہا ہے پولیس لائٹس کااستعمال کرنے اورسیاہ شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کریں گے۔پولیس گاڑیوں کی طرزکے سائرن، لائٹس استعمال والی کرنے والی پرائیویٹ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔سیاہ پیپر اور شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے۔بوگس نمبر پلیٹ یا نمبر پلیٹ میں ردو بدل کرنا جرم ہے۔ٹریفک کوروکنایاراستہ بندکرنیکی اجازت نہیں دیں گے۔ٹریفک قوانین پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے گا۔