کامونکی: قتل کی دشمنی پر دوگروہوں کے درمیان فائرنگ سے 2راہگیر زخمی

کامونکی (نمائندہ خصوصی ) قتل کی دشمنی پر دوگروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں دوراہگیر شدیدزخمی ہوگئے۔ محلہ رسول نگر میں عدیل،ساجداورزاہدسمیت پانچ افرادنے مجتبیٰ وغیرہ کے گھرپرفائرنگ کی،جس کے نتیجہ میں دوہمسائے بوٹااورمنظور زخمی ہوگئے،بوٹاکوچھاتی اوربائیں کندھے پردوگولیاں لگیں،جبکہ منظور کی بائیں ٹانگ کی پنڈلی پرگولی لگی ،دونوں زخمیوں کوفوری طورپرطبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔سٹی پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن