چونگی نمبر 9 چوک پر دو کراؤن فیلیئرز ،  ہنگامی بنیادوں پرمرمت شروع

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) چونگی نمبر 9 چوک پر دو کراؤن فیلیئرز کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع ، متاثرہ علاقوں کو نکاسی آب کے حوالے سے ریلیف دینے کے لیے ڈی واٹرنگ پمپ بھی نصب کروا دیا گیا ہے واضح رہے کہ چونگی نمبر 9 چوک پر 36 انچ قطر کی پرانی سیوریج لائن پر اتوار کے روز ایک کراؤن فیلیئر ہوا مگر گزشتہ روز پہلے کراؤن فیلیئر کے تھوڑے فاصلے پر دوسرے کراؤن فیلیئر کا واقعہ پیش آنے پر ایم ڈی واسا فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کو ایمرجنسی بارے تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرو بس روٹ ہونے کی وجہ سے معاملے کی حساسیت بارے بھی بتایا دریں اثناء  چیف ٹریفک آفیسر نے بھی ایم ڈی واسا کے ہمراہ موقع کا دورہ کیا اور ٹریفک کے ڈائیورشن پلان بارے تبادلہ خیال کیا واسا ترجمان نے کراؤن فیلیئرز کے حوالے سے چونگی نمبر 6 ، وزیر ٹاؤن، العطاء کالونی، عثمان آباد، آفیسر کالونی، پیر خورشید کالونی، روہتک ہاؤس سمیت چونگی نمبر 6 سے چونگی نمبر 9 تک بوسن روڈ سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو پانی کا استعمال کم سے کم کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ متاثرہ سیوریج لائن پر مزید کراؤن فیلیئرز کے واقعات رونما ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن