افغانستان نے زمبابوے کو دوسر ا ٹیسٹ میچ ہرا کر سیریز برابر کر دی 

لاہور (سپورٹس ڈیسک )افغانستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو 6 وکٹ سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن افغانستان نے زمبابوے کا 108 رنز کا ہدف 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ رحمت شاہ نے 58 رنز بنائے۔ حشمت اللہ شہیدی کو ناقابلِ شکست ڈبل سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ افغانستان نے اپہلی اننگز 4 وکٹ پر 545 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی، زمبابوبے کی ٹیم فالو آن کا شکار ہوئی۔دوسری اننگز میںزمبابوے کی ٹیم نے 7 وکٹ پر 266 سے دوبارہ شروع کی اور  ٹیم 365 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔سین ولیمز کی 151 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز رہی،  راشد خان نے ننگز میں 7 زمبابوین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ای پیپر دی نیشن