حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد اور ڈی پی او فیصل گلزار نے مویشی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا ۔ جانوروں اور انکی خریدو فروخت کرنے والوں کے لیے دستیاب سہولیات ، صفائی ستھرائی ، پینے کے پانی ، واش روم اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے مویشی منڈی میں محکمہ لائیو سٹاک ، صحت، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپوں کا بھی دورہ کیا۔ کانگو وائرس سے بچائو کے لیے کیے جانے والے سپرے ، ادویات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ مویشی منڈی میں پینے کے پانی ، لائٹنگ ،گرمی سے بچائو کے لیے ٹینٹنگ اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ہر لحاظ سے بہتر ہونا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لائیو سٹا ک کے ڈاکٹر ز اور دیگرسٹاف کو بھی ہدایت کی کہ مویشی منڈی میں جو بھی جانور آئے اسے کانگو وائر س سے بچائو کے لیے سپرے ضرور کیا جائے ۔