میں نے کئی سال سے میوزک نہیں سنا: عاطف اسلم کا انکشاف

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے پچھلے کئی سال سے میوزک نہیں سنا۔

عاطف اسلم نے اپنے وی لاگ ’مائے بارڈر لیس ورلڈ‘میں اپنے میوزک کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے میوزک کے ساتھ اپنے لگاؤ کا احساس اس وقت ہوا جب میرے والدین نئے گھر میں شفٹ ہوئے اور پرانا والا گھر خالی کر دیا تو میں نے پرانے گھر کے اوپر والے حصّے میں جا کر گانا شروع کر دیا۔ 

اُنہوں نے بتایا کہ گاتے ہوئے جب میری آواز اونچی ہوئی تو میں ڈر گیا اور سوچنے لگا کہ یہ ابھی کیا ہوا تھا؟ پھر جلدی سے دروازے بند کر کے نیچے آ گیا۔

گلوکار نے بتایا کہ وقتی طور پر تو میں ڈر گیا تھا لیکن اس واقعے کے بعد میں نے سوچا کہ مجھے یہ جاننے کی کوشش کرنی چاہیے کہ جب میں خالی کمرے میں گانا گا رہا تھا تو اس وقت کیا ہوا تھا؟ اس لیے میں نے دوبارہ اسی خالی کمرے جا کر گانا گایا اور میں پھر ڈر کر واپس آ گیا اور یہ سلسلہ جاری رہا۔

اُنہوں نے بتایا کہ دراصل اس وقت میں صرف 14 سال کا تھا اور میوزک کے تکنیکی پہلوؤں سے واقف نہیں تھا، مگر پھر آہستہ آہستہ میری ایسے لوگوں سے ملاقات ہوئی جنہیں میوزک کی سمجھ تھی اور اُنہوں نے مجھے بتایا کہ گانے کیسے بنائے جاتے ہیں، گانوں کے بول کس طرح لکھے جاتے ہیں، میوزک ویڈیوز کیسے بنتی ہیں اور اس طرح میرے میوزک کیریئر کا آغاز ہوا

ای پیپر دی نیشن