لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جامعہ علمیہ لاہور کے زیر اہتمام ختم بخاری و جلسہ دستار فضیلت کل بعد نماز مغرب ہوگا۔صدارت آستانہ عالیہ قادریہ مانکی شریف کے چشم و چراغ پیر زادہ محمد امین قادری کرینگے جبکہ مفتی فضل سبحان قادری درس بخاری اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد عبدالعلیم سیالوی دعا فرمائیں گے دیگر مقررین میں صاحبزادہ حامد رضا،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور دیگر مقررین خطاب کریں گے،ملک بھر سے علماء ومشائخ، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شریک ہوں گی۔