لاہور(سپورٹس رپورٹر) امیر مزاری نے پنجاب ٹینس اکیڈمی، باغ جناح لاہور میں جاری ملت ٹریکٹرز جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 18 پری کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرلی۔امیر مزاری نے عمر جواد کو 6-3، 3-6، 7-6 سے کامیابی حاصل کی۔پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں نبیل قیوم نے داؤد خان کو 6-1، 6-1 سے شکست دی جبکہ حیدر علی رضوان نے ریان خان خلیل کو 6-0، 6-3 سے ہرایا۔ عبد الرحمن رانا نے عبداللہ پیرزادہ کو 7-5، 6-3 سے شکست دی اور ایم سلار نے عالی حسین کو 6-0، 6-0 سے زیر کیا۔ واپڈا کے ابو بکر طلحہ نے حمزہ علی رضوان کو 7-6، 6-2 سے ہرایا، ایم یحییٰ نے ایم عمر علی کو 6-2، 6-2 سے شکست دی، اور حسنین علی رضوان نے محمد جنید خان کو 6-3، 6-3 سے شکست دی۔