ننکانہ صاحب (نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غیر معیاری اور مضر صحت مصالحے تیار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے غلہ منڈی میں ٹریڈرز شاپ پر چھاپہ مار کر 800 کلو غیر معیاری مصالحے تلف کر کے دکان کو سیل کر کے مقدمہ درج کرا دیا گیا ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مصالحے کا معیار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ معیار کے منافی پایا گیا،مصالحوں میں ممنوعہ رنگ اور دیگر اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی، لیبارٹری ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔