لاہور(نامہ نگار)گلبرگ پولیس نے شیشہ حقہ پارٹی پر چھاپہ مار کر 4 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ گلبرگ پولیس نے پلازہ الحفیظ ٹاور میں شیشہ پارٹی پر چھاپہ مار کرملزمان ابراہیم، علی،ریحان، عمر، آمنہ، حنا، وجیہہ اور اقراء کو گرفتار کر کے 2 حقے، شیشہ فلیورز اور ساونڈ سسٹم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔