شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس کے نومنتخب عہدیداروںکی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی تقریب کے مہمان خصوصی یوتھ فورس کے مرکزی صدر حافظ سلمان اعظم ،حافظ عبدالغفور جہلمی،حافظ انعام الرحمن یزدانی ہونگے مہمانان کا کوٹ رنجیت انٹر چینج پر استقبال کیا جائیگا ۔یہ بات سیکرٹری مالیات حافط عبدالوہاب نے بتائی۔ انہوںنے کہاکہ نومنتخب ضلعی صدر حافظ عبدالرحمن مکی،جنرل سیکرٹری حافظ محمد نعیم ربانی سمیت دیگر عہدیداروں حلف اٹھائیں گے ۔اس موقع پرحافظ عبدالباسط شیخوپوری، حافظ محمدبابر سلفی، حافظ عمر فاروق اصغر، افظ عزیزالرحمن طاہرودیگربھی موجود ہونگے ۔